29 مئی، 2013، 11:42 AM

تہران

تہران میں شام کے دوست ممالک کا اجلاس آج منعقد ہوگا

تہران میں شام کے دوست ممالک کا اجلاس آج منعقد ہوگا

مہر نیوز/29 مئی /2013ء:اسلامی جمہوریہ ایران کے دارالحکومت تہران میں شام کے بحران کو حل کرنے کے سلسلے میں آج شام کے دوست ممالک کا اجلاس منعقد ہوگا۔

مہرخبررساں ایجنسی کے نامہ نگار کی رپورٹ کے مطابق اسلامی جمہوریہ ایران کے دارالحکومت تہران میں شام کے بحران کو حل کرنے کے سلسلے میں آج شام کے دوست ممالک کا اجلاس منعقد ہوگا۔

اجلاس کا آغاز ایران کے وزیر خارجہ علی اکبر صالحی کی تقریر سے اجلاس کا آغاز ہوگا اجلاس میں شام کے بحران کو حل کرنے کے سلسلے میں تبادلہ خیال کیا جائےگا اجلاس میں 40 ممالک کے وزراء خارجہ اور نمائندے شرکت کررہے ہیں۔ اجلاس میں چين، روس، عراق، لبنان، ونزوئلا، آذربائیجان،اکواڈور عمان، الجزائر اور انڈونیشیا کے مندوبین شرکت کررہے ہیں۔

وزارت خارجہ کے اہلکار کے مطابق شام کے مخالف ممالک ترکی، سعودی عرب اور قطر کو بھی اس اجلاس میں شرکت کی دعوت دی گئی ہے لیکن قطر اور سعودی عرب کے نمائندے اجلاس میں شرکت نہیں کریں گے کیونکہ وہ شام کے دشمن ممالک کی صف میں شامل ہیں۔

News ID 1822640

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha